نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے غنی پوسٹ کا دورہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی

26 جون 2017 (17:51)
0

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے عید کا دن بھارت کے ساتھ سرحدی علاقے سرکریک میں پاک بحریہ کے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارا۔
بعد میں نیول چیف نے غنی پوسٹ کا دورہ کیا اور وہاں تعینات اہلکاروں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کی۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے ان کے بلند حوصلوں اور ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کیلئے ان کے عزم کی تعریف کی۔