file photo

بلوچستان حکومت شعبہ تعلیم کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے
26 جون 2017 (17:45)
0

بلوچستان حکومت صوبے میں شعبہ تعلیم کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں نوجوانوں کو تعلیم کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے آئندہ مالی سال میں بیالیس ارب روپے مختص کئیے گئے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی کے خضدار کیمپس پر جلد شروع کیا جائے گا جس پر دو ارب 80کروڑ روپے لاگت آئے گی۔
انہوں نے کہا عالمی بنک کے تعاون سے تعلیم کیلئے عالمی شراکت داری کے تین سالہ منصوبے کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت صوبے بھر میں سات سو 25نئے پرائمری اسکول قائم کئے جائیں گے۔