بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ اس طرح کے سانحات سے بچنے کیلئے قومی سطح پر آگاہی کی مہم چلانے کی ضرورت ہے

26 جون 2017 (17:36)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاویدباجوہ نےپیر کو نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور سانحہ احمدپورشرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔
فوج کے شعبہ تعلقات عام کے مطابق آرمی چیف نے سانحے کے متاثرین کے بہترین علاج معالجے کے لئے سول انتظامیہ کو پاک فوج کے مسلسل تعاون کا یقین دلایا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سانحات سے بچنے کیلئے قومی سطح پر آگاہی کی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔
بعد میں بری فوج کے سربراہ نے فوج کے شہیداء کے خاندانوں سے ملتان گیریژن میں ملاقات کی اور کہا کہ ملک کیلئے اپنی جان قربان کرنے سے زیادہ کوئی چیز مقدس نہیں۔