ملک کے دوسرے حصوں کی طرح آزادکشمیرمیں بھی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ عیدالفطرمنائی گئی۔

file photo

قوم نےملک بھر میں عید الفطر مذہبی و جذبے کے ساتھ منائی
26 جون 2017 (17:29)
0

قوم نے آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی و جذبے کے ساتھ منائی۔دن کا آغاز ملکی سلامتی، ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوا۔
تمام صوبوں کے چھوٹے وبڑے شہروں،گلگت بلتستان ،فاٹااورآزادکشمیرمیں عیدکی نمازکے اجتماعات منعقدہوئے۔
بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی نے قلعہ عبد اللہ جبکہ وزیراعلیٰ ثناء اللہ خان زہری نے خضدار میں عید کی نماز ادا کی۔ لاہور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا تاہم وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے نماز عید بہاولپور میں ادا کی۔
گلگت بلتستان میں عید کے بڑے اجتماعات گلگت شہراور سکردو میں ہوئے۔پشاور میں عید الفطر کا مرکزی اجتماع عیدگاہ چارسدہ روڈ پر ہوا۔ گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے گورنر ہائوس پشاور میں عید کی نماز ادا کی۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ضلع نوشہرہ میں عید کی نماز ادا کی اور لوگوں کو مبارکباد دی۔فاٹا میں بھی عید کے اجتماعات ہوئے۔کراچی میں گورنرسندھ محمدزبیرنے پولو گراؤنڈ گلشن جناح میں عیدکی نمازاداکی۔
ملک کے دوسرے حصوں کی طرح آزادکشمیرمیں بھی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ عیدالفطرمنائی گئی۔اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد،پاکستان کے استحکام ویکجہتی اورمقبوضہ جموں وکشمیرکی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ملک کے دیگر حصوں کی طرح اسلام آبا میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش وجزبے سے منائی جارہی ہے۔ عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے عید کی نماز ادا کی۔
ارکان پارلیمنٹ، وفاقی وزراء، اور اسلامی ممالک کے سفراء سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے عید کی نماز فیصل مسجد میں ادا کی ۔
عید کی نماز کے بعد صدر مملکت لوگوں میں گھل مل گئے اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔

گورنر گلگت بلتستان میر غنضفر علی خان نے نماز عید Ganishہنزہ میں جبکہ وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن نے جٹیال گلگت میں ادا کی ۔
بعد میں دونوں رہنما عوام سے ملے اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔