توقع ہے کہ اگلے سال کے آخر تک یہ بجلی گھر پیداوار شروع کردینگے۔

file photo

کراچی ،2200میگاواٹ ایٹمی بجلی منصوبوں پر کام جاری
26 جون 2017 (17:18)
0

کراچی میں 2200 سومیگاواٹ صلاحیت کے دو ایٹمی بجلی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
بجلی کے یہ منصوبے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مکمل کئے جارہے ہیں جن پر نو ارب ڈالر سے زائد لاگت آئے گی۔توقع ہے کہ اگلے سال کے آخر تک یہ بجلی گھر پیداوار شروع کردینگے۔
اسی طرح کراچی میں پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے والے ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ صلاحیت کے بجلی گھر اور تھرکول فیلڈ میں بھی کوئلے سے چلنے والے ایک ہزار تین سو بیس میگاواٹ کے بجلی گھر پر کام جاری ہے۔