پاک فضائیہ کے سربراہ نے عیدکا دن آپریشنل بیس جبکہ بحریہ کے سربراہ نے اگلے مورچوں پر گذارا۔

26 جون 2017 (15:01)
0

بری فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کنٹرول لائن پر فوجی جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی ۔اس موقع پر پاکستان کی خو شحالی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔ بری فو ج کے سربراہ نے فوجی جوانوں کے حوصلے ،عزم او ر پیشہ ورانہ تیاریوں کوسراہا ۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے عیدکا دن آپریشنل بیس پر گذارا جبکہ  پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے عید کے موقع پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اورنماز عید31 میرین بٹالین کے ہیڈکوارٹرز سجاول میں ا دا کی ۔
پاک بحریہ کے سربراہ نے بھارتی سرحد کے قریب غنی پوسٹ کابھی دورہ کیا۔انہوں نے کہاکہ  پاک بحریہ ملک کے دفاع کی خاطر ہرقربانی دینے کو بھی تیار ہے ۔