File Photo

موسم زیادہ تر گرم اورمرطوب رہے گا:محکمہ موسمیات
26 جون 2017 (11:15)
0

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ تر گرم اورمرطوب رہے گا۔

تاہم اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرانوالہ ،ہزارہ ،قلات،مکران،ژوب ڈویژنوں فاٹااورکشمیر میں کہیں کہیں آندھی آنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بعض مقامات پرہلکی بارش اوربوندا باندی متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد اور گلگت تیئس ڈگری سینٹی گریڈ
کراچی اکتیس
لاہور تیس
پشاور انتیس
کوئٹہ بائیس
مری انیس
اورمظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ