File Photo

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کا آئل ٹینکر سانحے پر پاکستان کے ساتھ تعزیت کا اظہار
26 جون 2017 (11:10)
0

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف Al Othaimeen نے آئل ٹینکر کے سانحے پر پاکستان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سیکرٹری جنرل نے ٹینکر کے دھماکے کو المناک قرار دیتے ہوئے اس میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔