File Photo

وزیراعظم کو احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر سانحے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ
26 جون 2017 (11:07)
0

وزیراعظم نواز شریف بہاولپور پہنچے ہیں۔  وزیراعظم المناک حادثے کی جگہ کا دورہ کریں گے۔  وزیراعظم آئل ٹینکر کے افسوس ناک حادثے کے بعد اپنا برطانیہ کا دورہ مختصر کرکے بہاولپور پہنچے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف کو پیر کے روز بہاولپور میں احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر سانحے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کمشنر بہاولپور ثاقب ظفر نے وزیراعظم کو سانحہ اور امداد کی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 ہزار لیٹر تیل سے بھرا ٹینکر کراچی سے بہاولپور آرہا تھاجو احمد پور شرقیہ کے قریب الٹ گیا جس پر مقامی لوگوں نے ٹینکر سے بہتا ہوا تیل جمع کرنا شروع کردیا اس دوران ٹینکر میں آگ لگ گئی اور دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 152 افراد جاں بحق اور 125 سے زائد زخمی ہوئے۔

وزیراعظم نے زخمیوں کو علاج معالجے کی ہر ممکن بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

ادھر احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر کے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک سو باون ہوگئی ہے جبکہ چالیس زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف جو بہاولپور میں ہیں آج صبح سرکٹ ہائوس میں عید کی نماز ادا کی۔
وہ احمد پور شرقیہ کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔