File Photo

لوگوں تک صحیح معلومات پہنچانا میڈیا کی ذمہ داری ہے:مریم
26 جون 2017 (07:23)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اور نگزیب نے کہا ہے ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کے مطابق اپنے پیشہ وارانہ فرائض اداکریں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگوں تک صحیح معلومات پہنچانا میڈیا کی ذمہ داری ہے جس کو ہم سب تسلیم اور اس کا احترام کرتے ہیں۔
تاہم انہوں نے کہا میڈیا کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں۔
مریم اور نگریب نے میڈیا سے کہا کہ وہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے سوگوار خاندانوں کی خواتین، بچوں اور عزیز و اقارب کے انٹرویو نشر کرنے سے گریزکریں۔