اگلے مالی سال سے اس پالیسی پر عملدرآمد ہو گا

حکومت نے توانائی پالیسی 2014متعارف کرا دی
26 جون 2014 (20:22)
0

سندھ حکومت نے توانائی پالیسی دو ہزار چودہ متعارف کرائی ہے جس کا مقصد صنعتوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے ذریعے معاشی اور اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔
سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کراچی کے نمائندے الطاف پیرزادو کو بتایا کہ اگلے مالی سال سے اس پالیسی پر عملدرآمد ہو گا جس کے لئے بیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔