عالمی ادارہ صحت2030ء تک پاکستان سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کیلئے پر امید
26 جولائی 2017 (23:20)
0

عالمی ادارہ صحت نے امیدظاہر کی ہے کہ 2030ء تک پاکستان سے ہیپاٹائٹس کا خاتمہ ہوجائے گا ۔
یہ بات پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر محمد ASSAI ARDAKANI نے بدھ کی رات ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہیپاٹائٹس کے باعث اموات میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔