file photo

میڈیکل سٹورز ، فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو کمپیوٹرائزڈ لائسنس کے اجراء کا آغاز
26 جولائی 2017 (19:12)
0

راولپنڈی میں میڈیکل سٹورز اور فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو لائسنس کے اجراء سےمتعلق ریکارڈ کو کمپیوٹرائز کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔محکمہ صحت ضلع راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیاض احمد بٹ نے کہا کہ ضلع راولپنڈی میں تقریبا پانچ ہزار میڈیکل سٹورز کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لائسنسوں کے اجراء کے کمپیوٹرائزڈ نظام کی نگرانی محکمہ صحت راولپنڈی کی بجائے پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لاہور کرے گا۔