چین کے نائب وزیر خارجہ نے کہاہے کہ پاکستان میں نئی صنعتوں کے قیام سمیت ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے بھی تعاون فراہم کیا جائے گا۔

صنعتی شعبے کی پیداوار بڑھانے میں پاکستان سے تعاون کرینگے :چین
26 جولائی 2016 (12:43)
0

چین نے کہا ہے کہ و ہ صنعتی شعبے کی پیداوار بڑھانے میں پاکستان سے تعاون کرے گا۔یہ بات چین کے نائب وزیر خارجہ ژانگ ییسوئی نے آ ج بیجنگ میں پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نئی صنعتوں کے قیام سمیت ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے بھی تعاون فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری خطے کی تقدیر بدل دے گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پاکستانی معاشرے سے انتہا پسندی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک چین اور تبت کے معاملے سمیت مختلف علاقائی اور عالمی معاملات پر چین کے شانہ بشانہ ہیں۔