صدر اوروزیراعظم نےصاحبزادہ یعقوب خان کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان انتقال کرگئے
26 جنوری 2016 (15:07)
0

سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کل رات اسلام آباد میں انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر95 برس تھی۔ان کی نماز جنازہ آج شام چار بجے ریس کورس گراونڈ راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
فوج سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد صاحبزادہ یعقوب خان نے سفارتکار کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ1972 سے 1982 تک فرانس ، امریکہ اور سوویت یونین میں پاکستان کے سفیر رہے۔


وہ 1982 سے 1991 تک وزیر خارجہ جبکہ 1996 سے 1997 تک نگران وزیر خارجہ بھی رہے۔صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے تعزیتی پیغامات میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔انہوں نے ملک کے لئے مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک کہنہ مشق سفارتکار تھے۔