سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاکہ حملے کے منصوبہ سازوں نے افغان علاقے سے کارروائی کی ہے۔

افغانستان کو باچا خان یونیورسٹی حملے کے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے:تجزیہ کار
26 جنوری 2016 (22:47)
0

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان کو باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی نے ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حملے کے منصوبہ سازوں نے افغان علاقے سے کارروائی کی ہے اور حملے کی منصوبہ بندی اور عمل آوری کیلئے افغانستان کے مواصلاتی نیٹ ورک کا استعمال کیا ہے۔
ڈاکٹر اے زیڈ حلالی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور کابل کو پاکستان میں دہشت گرد عناصر کی دراندازی پر نظر رکھنی چاہیے۔

صحافی عقیل یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان افغانستان اور بھارت سمیت ہمسائیہ ممالک کے ساتھ مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے۔