ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ چینل کے پروگرام میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ نے بروقت اور جراتمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کابری فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف کےبیان کاخیرمقدم
26 جنوری 2016 (13:35)
0

دفاعی تجزیہ کاروں نے بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے اس بیان کاخیرمقدم کیاہےکہ وہ مقررہ تاریخ پر ریٹائر ہو جائیں گے کیونکہ وہ اپنی ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے۔ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ چینل کے پروگرام میں اظہا ر خیال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ نے بروقت اور جراتمندانہ فیصلہ کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ طلعت مسعود نے کہا کہ بری فوج کے سربراہ نے ملازمت میں توسیع نہ لینے کا دانشمندانہ اقدام کیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معین الدین حیدر نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے وقت پر ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ کرکے مستقبل کی فوجی قیادت کیلئے ایک مثال قائم کی ہے۔میجر جنرل ریٹائرڈ فاروق نے کہا کہ وہ بری فوج کے سربراہ کے فیصلے کی تعریف کرے ہیں کیونکہ ان کا فیصلہ ادارے کے بہترین مفاد میں ہے۔