افغانستان کی حکومت پر زوردیاگیا کہ وہ دہشت گردی کی اس گھنائونی کارروائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

باچا خان یونیورسٹی حملے میں افغان سرزمین استعمال ہونے پر پاکستان کی تشویش
26 جنوری 2016 (18:59)
0

افغانستان کے ناظم الامور کو منگل کے روز دفتر خارجہ طلب کیاگیا اورانھیں چار سدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر حالیہ حملے میں بعض دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنے سے متعلق پاکستان کی تشویش سے آگاہ کیاگیا۔

انھیں بتایاگیا کہ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دہشت گردی کی اس کاروائی میں ملوث افراد افغان سرزمین سے کارروائی کی نگرانی کررہے تھے اورانہوں نے حملے کی منصوبہ بندی اور اس کارروائی کیلئے افغانستان کے ٹیلی مواصلات کا نیٹ ورک استعمال کیا اورافغانستان سے اس بارے میں تفصیلات کا تبادلہ کیاگیا ہے۔

افغانستان کی حکومت پر زوردیاگیا کہ وہ دہشت گردی کی اس گھنائونی کارروائی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے اورانہیں جلد ازجلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پاکستانی حکام سے تعاون کرے۔