رضاربانی نےکہاہےکہ پاکستان ایک مشکل دورسےگزر رہا ہے اور یہ سیاسی قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاق کو مضبوط بنائیں۔

چیئرمین سینیٹ کادہشتگردی کوشکست دینے کیلئےسیاسی قیادت مابین اتحادپرزور
26 جنوری 2016 (14:31)
0

سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے سیاسی قیادت کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور اور چارسدہ میں دہشت گردی کے حملوں سے برائی کی قوتوں کے خلاف قوم کا عزم مزید پختہ ہوا ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے اور یہ سیاسی قوتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وفاق کو مضبوط بنائیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ایک خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کے لئے کردار ادا کریں۔