وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ ملک سے ریاست مخالف عناصر کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیاجو اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

حکومت دہشتگردی کےخاتمے کیلئےموثراقدامات کررہی ہے: پرویزرشید
26 جنوری 2016 (10:28)
0

وزیراطلاعات پرویز رشید نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔

پرویزرشیدنےکہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عبدالقادر بلوچ ، بلیغ الرحمن ، سردار محمد یوسف سمیت وفاقی وزراء اور خود انہوں نے حملے کے فوراً بعد متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے باچا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک سے ریاست مخالف عناصر کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا جو اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔