سپیکرقومی اسمبلی نےکہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے درمیان باہمی فائدے کے لئے مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔

عراق کی سعودی عرب،ایران کشیدگی ختم کرانےمیں پاکستان کےکردارکی تعریف
26 جنوری 2016 (15:23)
0

 عراق نے سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے یہ بات عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے آج بغداد میں قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق سے ملاقات میں کہی۔ عراق کے وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد اسلامی دنیا کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔


اسپیکر نےعراقی رہنماء کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات اور اس سلسلے میں آپریشن ضرب عضب کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان باہمی فائدے کے لئے مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کے وسیع مواقع ہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت عراق کی تعمیر نو اور ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔


دونوں رہنماؤں نے دفاع ، تجارت ، زراعت ، مواصلات اور ہوابازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔