وزیراعظم کے مشیر نے کہاکہ حکومت ادبی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے مختلف سکیموں پرکام کررہی ہے۔

مصنفین کو معاشرے سے عدم برداشت کے خاتمے میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا:عرفان
26 جنوری 2016 (21:27)
0

وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مصنفین اور شعرا کو معاشرے سے عدم برداشت کے خاتمے میں اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں قومی تاریخ اور ثقافتی ورثے کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔  عرفان صدیقی نے کہاکہ حکومت ادبی شعبے سے وابستہ افراد کیلئے مختلف سکیموں پرکام کررہی ہے۔ اجلاس کے دوران ملتان میں اکادمی ادبیات کادفترقائم کرنے کی منظوری دی گئی اور گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں دفاتر کے قیام پرغور کیاگیا۔