پاکستان کی ٹیلی مواصلات کے شعبے میں جدت کیلئے چینی تعاون کی تعریف
26 جنوری 2016 (21:04)
0

پاکستان نے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں جدت کیلئے چینی تعاون کی تعریف کی ہے۔

یہ بات انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت انوشہ رحمان نے منگل کو اسلام آباد میں چائنہ انوسٹمنٹ پروموشن سینٹر کے چیئرمین YAN LIJIN کی قیادت میں ایک اعلی سطح کے چینی وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

ملاقات میں پاکستان اور چین کے سرکاری اورتجارتی شعبوں کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں شراکت داری کے معاملات زیرغور آئے۔