اے آروائی دفترحملہ:وزیرداخلہ نے ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو ہٹادیا
26 جنوری 2016 (20:49)
0

وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں اے آروائی کے دفترپر حملے روکنے میں ناکامی اوراس کی تفتیش میں مطلوبہ پیش رفت نہ کرنے پر متعلقہ ایس پی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو ہٹادیاہے۔

انہوں نے ہدایت کی انھیں ادارہ جاتی انکوائری کے بعد چارج شیٹ کیاجائے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ پولیس کے روایتی طریقہ کار کے ذریعے نہ تو دہشت گردی پر قابوپایا جاسکتا ہے اور نہ ہی امن وامان کی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے ۔