قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قومی لائحہ عمل کے تحت اب تک ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کی 54 ہزار 376 کا رروائیاں کی ہیں۔

 قومی لائحہ عمل کے تحت اب تک2159 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا
26 جنوری 2016 (19:31)
0

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قومی لائحہ عمل کے تحت اب تک ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کی 54 ہزار 376 کا رروائیاں کی ہیں۔  سرکاری ذریعوں کے مطابق ان کا روائیوں میں دوہزار ایک سوانسٹھ دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک ہزار سات سوچوبیس کو گرفتارکیاگیا۔

دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں طورپر کمی آئی ہے 2014ء میں دہشت گردی کے پانچ ہزار چار سوچھیانوے واقعات ہوئے جبکہ گزشتہ سال تین ہزار چھ سوپچیس ایسے واقعات ہوئے۔

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کی حکمت عملی پرعمل درآمد کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے ایک سوچھبیس اکائونٹس میں موجود ایک ارب روپے روک لیے ہیں۔