26 جنوری 2016 (19:23)
0

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے نے اس سال دنیا بھر میں بچوں کی امداد کیلئے دو ارب اسی کروڑ ڈالر اکٹھا کرنے کی مہم شروع کی ہے۔

جنیوا میں یونیسیف کے ہنگامی پروگراموں کے بارے میںڈ ائریکٹر سکندرخان نے کہا ہے کہ یہ فنڈ اکھٹا کرنے کی اس مہم کا حصہ ہے جس کے تحت تریسٹھ ممالک میں سات کروڑ ساٹھ لاکھ بچوں کی مدد کی جائے گی۔

مہم کے حوالے سے امیدظاہر کی گئی ہے کہ اس سے شام میں اورشام سے باہر تقریبا پچاس لاکھ شامی بچوں کی مدد کی جائے گی۔