منتخب نمائندے جمعہ کو حلف اٹھائیںگے۔

اسلام آباد میٹرو پولٹین کارپوریشن کے کامیاب امیدواروں کا نوٹی فیکیشن جاری
26 جنوری 2016 (19:17)
0

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میٹرو پولٹین کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطاق 27 مخصوص نشستو ں میں سے پاکستان مسلم لیگ نواز نے 18اور تحریک انصاف نے نو نشستیں حاصل کیں۔
منتخب نمائندے جمعہ کو حلف اٹھائیںگے۔  اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول بعد میں جاری کیاجائے گا۔