پاکستان کا ترک صنعتوں کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
26 جنوری 2016 (18:39)
0

پاکستان نے ترک دفاعی صنعتوں کے ساتھ تذویراتی اور مشترکہ منصوبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات سیکرٹری دفاع ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد عالم خٹک نے ترک کوسٹ گارڈ کے کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل HAKAN USTEM کی سربراہی میں ترک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
ملاقات کے دوران بحری تعاون ، خطے میں قیام امن اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔