ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ان کو تصدیق کے عمل پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

سپریم کورٹ کاحلقہ این اے125 میں ووٹوں پرانگوٹھوں کےنشانات کی تصدیق کاحکم
26 جنوری 2016 (15:41)
0

سپریم کورٹ نے نادرا کو عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے125 میں ڈالے گئے ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کرانے کا حکم دیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے آج مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے نادرا سے کہا کہ یہ عمل تین ماہ میں مکمل کر لیا جائے اور عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے۔


بعد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق نے جو این اے 125 سے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے ، کہا کہ تصدیق کے عمل پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔