مسلم لیگ ن 27نشستوں میں سے اٹھارہ نشستوں پرکامیابی کےساتھ سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سےسامنے آئی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے نو نشستیں حاصل کی ہیں۔

 اسلام آبادمیٹروپولٹین کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کےانتخابی نتائج کانوٹیفکیشن جاری
26 جنوری 2016 (15:26)
0

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میٹروپولٹین کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر انتخابات کے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن 27 نشستوں میں سے اٹھارہ نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سب سے بڑی جماعت کی حیثیت سے سامنے آئی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے نو نشستیں حاصل کی ہیں۔

اسلام آباد میٹروپولٹین کارپوریشن کے تمام ارکان جمعے کو حلف اٹھائیں گے اور اسی روز مئیر اور ڈپٹی مئیر کے انتخابات کے شیڈول کا اعلا ن کیا جائے گا۔