وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہاہےکہ ایران کےخلاف پابندیوں کے خاتمے سے پاکستان اورایران کےدرمیان تجارت کوفروغ دینے میں مدد ملے گی۔

پاکستان اورایران کادوطرفہ تجارتی حجم5 ارب ڈالرتک بڑھانےسےاتفاق
26 جنوری 2016 (14:57)
0

پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تجارتی حجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااﷲ زہری اور ایران کے سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل حسن یحیوی کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے سے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی جس سے بلوچستان اور ایران کے صوبے سیستان بلوچستان کے عوام کو براہ راست فائدہ ہو گا۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ایران کےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ایران کے قونصل جنرل نے کہا کہ انہوں نے اپنی پانچ سالہ مدت کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کیلئے کام کیا۔