وزیر منصوبہ بندی نے کہاہے کہ نیشنل لاجسٹک سیل کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تناظر میں مستقبل کے مواقع سے مستفید ہونے کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔

احسن اقبال کی این ایل سی کو5 سالہ کاروباری منصوبہ وضع کرنے کی ہدایت
26 جنوری 2016 (11:17)
0

 وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیشنل لاجسٹک سیل کو ہدایت کی ہے کہ وہ خود کو خطے کی نقل وحمل کی بڑی کمپنی میں تبدیل کرنے کیلئے پانچ سالہ کاروباری منصوبہ وضع کرے۔

اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایل سی کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تناظر میں مستقبل کے مواقع سے مستفید ہونے کیلئے تیار رہنا چاہئے جس سے لاجسٹک کے شعبے میں متعدد مواقع پیدا ہوں گے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایل سی قومی ترقی میں اہم کردارادا کررہا ہے اور اسے موثر خدمات کی فراہمی کیلئے اپنی گاڑیوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا چاہئے۔