ایران کے صدر نے کہاکہ ایران سالہا سال کی پابندیوں کے بعد اپنی معیشت کوترقی دینے کا خواہش مند ہے۔

دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے اقتصادی ترقی انتہائی ضروری ہے:روحانی
26 جنوری 2016 (20:59)
0

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے اقتصادی ترقی انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے روم میں ایک تجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایران سالہا سال کی پابندیوں کے بعد اپنی معیشت کوترقی دینے کا خواہش مند ہے۔

ایران کے صدر نے کہاکہ ان کا ملک مشرق وسطی میں سب سے محفوظ اورمستحکم ملک ہے انہوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں پرزوردیا کہ وہ ایران کی پابندیوں سے متاثرہ معیشت کی بحالی میں مدد کریں۔