حزب اختلاف کے گروپوں نےعندیہ دیا ہے کہ جب تک حکومت اور اس کے روسی اتحادی فضائی حملے روک کر قصبوں کا محاصرہ ختم نہیں کرتے وہ مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔

اقوام متحدہ کاامن مذاکرات کیلئےدعوت نامےجاری کرنےکااعلان
26 جنوری 2016 (12:28)
0

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ وہ شام کے بارے میں جمعہ کو شروع ہونے والے امن مذاکرات کیلئے دعوت نامہ جاری کرے گا۔تاہم حزب اختلاف کے گروپوں نے عندیہ دیا ہے کہ جب تک حکومت اور اس کے روسی اتحادی فضائی حملے روک کر قصبوں کا محاصرہ ختم نہیں کرتے وہ مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔

اطلاعات کے مطابق پیر کو ہونے والے پہلے مذاکرات اس تنازع کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے تھے کہ حزب اختلاف کی نمائندگی کون کرے گا۔