ممنون حسین نے فرانس کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تعاون سے جناح کرکٹ چمپئن شپ کے انعقاد کو سراہا ۔

کھیلوں کےذریعےعالمی سطح پرپاکستان کا تشخص اجاگرکیاجا سکتا ہے:صدر مملکت
26 جنوری 2016 (15:46)
0

 فرانس کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے آج اسلام آباد میں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر نے فرانس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے تعاون سے جناح کرکٹ چمپئن شپ کے انعقاد کو سراہا اور پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ تعلیمی مواقع سے استفادہ کریں۔


انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص اجاگر کیا جا سکتا ہے۔