مظفرآباد میں کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ اور دوسری سیاسی جماعتوں کے تعاون سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
26 جنوری 2016 (18:07)
0

کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔

آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ اور دوسری سیاسی جماعتوں کے تعاون سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد اور کشمیریوں کو ان کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ حق خوداردیت دلوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔