گورنر خیبرپختونخوا نے یقین دلایا کہ باچاخان یونیورسٹی چار سدہ پرحملہ کرنے والوں اوران کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا ۔

 دہشتگردی ختم کردی جائے گی:مہتاب
26 جنوری 2016 (21:22)
0

خیبرپختونخوا کے گورنر سردارمہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت دہشت گردی ختم کردی جائے گی۔

انہوں نے منگل کے روز پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور وہ اب بے گناہ افراد کو نشانہ بنارہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ باچاخان یونیورسٹی چار سدہ پرحملہ کرنے والوں اوران کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔