وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ منصوبے پرجون میں کام شروع ہوگا۔

پرویز خٹک کی سوات ایکسپریس وے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
26 جنوری 2016 (20:44)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سوات ایکسپریس وے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

منگل کے روز پشاور میں منصوبے کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منصوبے پرجون میں کام شروع ہوگا۔  اکیاسی کلومیٹر طویل سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان انٹرچینج سے شرو ع ہوگی اور پشاور موٹر وے کو چکدرہ سے ملائے گی۔

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت ایک اوراجلاس میں پشاور میں ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیاگیا۔