پنجاب کے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں اتھارٹی کے قواعدوضوابط کو حتمی شکل دی گئی۔

سیف سٹی منصوبے سےعوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملے گی:شہباز شریف
26 جنوری 2016 (15:43)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیف سٹی منصوبے سے صوبے میں عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے اور جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔وہ آج لاہور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں اتھارٹی کے قواعدوضوابط کو حتمی شکل دی گئی۔

انہوں نے امن وامان کے بارے میں کابینہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ لاہور ، فیصل آباد ، ملتان اور روالپنڈی میں منصوبے کے ابتدائی طریقہ کار کا جائزہ لے۔