پنجاب کے ہائوسنگ سیکرٹری نے کہاہے کہ پاکستان توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت پنجاب کے دوسرے شعبوں میں ترکی کی جانب سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کے فروغ کےعزم کا اعادہ
26 جنوری 2016 (12:38)
0

پاکستان اور ترکی نے شاندار سیاسی تعلقات کی طرح دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ اتفاق رائے پنجاب کے ہائوسنگ ، شہری ترقی اور صحت کے وزیر تنویر اسلم ملک اور ترکی کے ماحولیات اور شہری ترقی کی وزیر Fatma Guldemet کے درمیان انقرہ میں وفود کی سطح کی ملاقات کے دوران ہوا۔

تنویر اسلم ملک نے کہا کہ پاکستان توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، زرعی صنعت اور شہری خدمات وسہولیات سمیت پنجاب کے دوسرے شعبوں میں ترکی کی جانب سے سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔