پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ پاکستان تعلیم، توانائی ، ٹیکنالوجی اور دوسرے سماجی واقتصادی شعبوں میں اٹلی کے تعاون کاخیر مقدم کرتا ہے۔

پاکستان اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینےکاخواہشمند ہے:شہبازشریف
26 جنوری 2016 (12:22)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔لاہور میں اٹلی کے سفیرStefano Pontecorvo سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تعلیم، توانائی ، ٹیکنالوجی اور دوسرے سماجی واقتصادی شعبوں میں اٹلی کے تعاون کاخیر مقدم کرتا ہے۔
سفیر نے کہا کہ اٹلی پاکستان کے ساتھ شمسی توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

 ادھر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ معاشرے کے محروم طبقوں کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دانش سکول سسٹم کے ذریعے پسماندہ علاقوں کے غریب بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام ایک کھرب پچاس ارب روپے کی مالیت سے مکمل کیا جارہا ہے جس سے دیہی معیشت میں شاندار ترقی آئے گی۔