منصوبہ تقریباً ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

نوازشریف کڈنی ہسپتال سوات کاافتتاح جلدکیاجائےگا
26 جنوری 2016 (11:30)
0

نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ ہسپتال تقریباً ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ایک سو سولہ بستروں پر مشتمل ہسپتال بتیس کنال رقبے پر محیط ہے ۔

جدید مشینری سے آراستہ یہ ہسپتال وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے سوات اور نواحی علاقوں کے عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔