صدر نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی عدم دستیابی اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔

پسماندہ علاقوں میں خدمات پر ڈاکٹروں کو مراعاتی پیکیج دینگے:ممنون
26 فروری 2016 (19:13)
0

صدر ممنون حسین نے کہ ہے کہ حکومت تربیت یافتہ ڈاکٹروں کو ملک کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں خدمات انجام دینے کیلئے مراعات کا پیکیج دے گی۔
وہ جمعہ کی شا م لاہور میں ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔
صدر نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی عدم دستیابی اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کو عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اپنا اہم کردار اداکرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولتوں کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کیلئے حفظات صحت کی صورتحال کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
صدر ممنون حسین نے کہا کہ نجی شعبے کو بھی میڈیکل کی تعلیم کا معیار بڑھانے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
انہوں نے عالمی برادری پرزور دیا کہ وہ پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے ۔