بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی کامیابیوں اور جنگی تربیت کے معیار کے ساتھ ہماری فوج بہترین ہے۔

فوجیوں کے حوصلے بلند ہیں: جنرل راحیل
26 فروری 2016 (17:59)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
بہاولپور کور کی مشقوں کے معائنے کے دورا ن انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی کامیابیوں اور جنگی تربیت کے معیار کے ساتھ ہماری فوج بہترین ہے۔
بہاولپور کور کی مشقیں جمعہ کی صبح صحرائے چولستان میں ختم ہوگئیں' بری فوج کے سربراہ اب ملتان کور کے تربیتی علاقے میں چلے گئے ہیں جہاں بڑے پیمانے پر دفاعی مشقیں جاری ہیں۔