وزیر اعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر تجارت کے درمیان ملاقا ت میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

حکومت کی جامع پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت کو فروغ ملا ہے:شہباز شریف
26 فروری 2016 (14:54)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے آج لاہور میں ملاقات کی اور حکومت کی اقتصادی پالیسیوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جامع پالیسیوں کے باعث ملک کی معیشت کو فروغ ملا ہے۔