منصوبے کی تخمینہ لاگت سولہ ارب روپے سے زیادہ ہے اور یہ پوری رقم وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعظم نےکراچی میں گرین لائن بس ٹرانسپورٹ سسٹم کاسنگ بنیادرکھ دیا
26 فروری 2016 (09:43)
0

وزیراعظم نواز شریف نے آج کراچی میں گرین لائن بس ٹرانسپورٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھا۔جدید ٹرانسپورٹ سسٹم سولہ ارب آٹھ کروڑ پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے ایک سال میں مکمل کیا جائے گا جس سے روزانہ تقریبا تین لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ہوائی اڈے پہنچنے پر گورنر سندھ عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

بعد میں کراچی میں ایک اجلاس کے دوران وزیراعظم کو صوبہ سندھ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کےبارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ ، ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اور دوسرے حکام نے شرکت کی۔وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی اس موقع پر موجود تھے۔