نوازشریف کا کراچی میں بڑی حد تک قیام امن اور شہر کی عظمت رفتہ کی بحالی پراظہار اطمینان۔

کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا:وزیراعظم
26 فروری 2016 (18:09)
0

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن تمام متعلقہ فریقوں کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا تھا اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز کراچی میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ کے دوران کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانا انتہائی ضروری ہے تاکہ دہشت گردی اور لاقانونیت کامکمل خاتمہ کیا جاسکے۔
نوازشریف نے کراچی میں بڑی حد تک قیام امن اور شہر کی عظمت رفتہ کی بحالی پراطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کراچی میں قیام امن کے سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو سراہا اور اس مقصد کے حصول کے لئے قیمتی جانیں قربان کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کیا۔
سندھ کے گورنر ڈاکٹرعشرت العباد \\\'وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ\\\' صوبائی وزیر داخلہ \\\' ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر \\\' چیف سیکرٹری سندھ اور آئی سندھ نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراطلاعات پرویزرشید بھی اجلاس میں موجود تھے۔

 بعد میں کراچی میں گرین لائن بس ٹرانسپورٹ سسٹم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کیلئے سولہ ارب روپے فراہم کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لیاری ایکسپریس وے کے دوسرے ٹریک پرکام اگلے ماہ شروع ہوجائے گااوراس منصوبے کے لئے دوارب روپے جاری کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔
نوازشریف نے کہاکہ پورے ملک میں موٹرویزکاجال بچھایاجارہاہے\'کراچی کوپشاورسے ملانے کیلئے لاہورکراچی موٹروے پرکام جلد شروع ہوجائے گا۔
انہوں نے اس اعتماد کااظہارکیاکہ اگلے چندسال میں پاکستان خطے میں شاہراہوں کے بہترین نیٹ ورک کے حامل ملک کے طورپرابھرے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ ملک کی توانائی کی ضرورتوں کوپوراکرنے کیلئے ملکی وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلی بارتھرکے کوئلے سے بجلی پیداکی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ موثرپالیسیوں کے باعث اقتصادی محاذپرملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے ٹرانسپورٹ کے تیزرفتار نظام کا کراچی کے عوا م کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر وزیراعظم محمد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوںنے ان خیالات کا اظہار آج سولہ ارب روپے کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کراچی میں امن و امان کامسئلہ حل کرنے کی غرض سے جرات مندانہ اقدامات کرنے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔
گورنر نے کہا کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروںنے کراچی میں امن کی بحالی کیلئے انتھک کوششیں کیں اورقربانیاں دیں۔
وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے گرین لائن بس سروس کو ایک انتہائی اہم منصوبہ قرار دیا۔
انہوں نے کراچی میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری میں دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوںنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوںاور قربانیوں کی تعریف کی۔