پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نےکہاہےکہ ترجیحات طے نہ کئے جانے سے معمولی نوعیت کے مسائل سنگین تنازعات کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

پاکستان کااقوام متحدہ کےقیام امن مشن کومالی لحاظ سےمضبوط بنانےپرزور
26 فروری 2016 (11:42)
0

پاکستان نےاقوام متحدہ کےقیام امن کمیشن کومالی لحاظ سےمضبوط بنانےپرزوردیاتاکہ شورش زدہ ملکوں میں امن کوششوں کوتیزکیاجاسکے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں " شورش کے بعد امن کا قیام" کے موضوع پرمباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئےپاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نےکہا کہ ترجیحات طےنہ کئےجانےسےمعمولی نوعیت کے مسائل سنگین تنازعات کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی تنازعے کے بنیادی اسباب کو دور کرنا اشد ضروری ہے تاکہ صورتحال مزید بگڑنے سے بچا جا سکے تاہم اس کیلئے طویل مدتی عزم اور مناسب مالی معاونت ضروری ہے۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے یہ یاددہانی کرائی کہ پاکستان نے 2004 میں پہلی بار ایک ایڈہاک انتظام کی تجویز دی تاکہ اقوام متحدہ کے ادارے پیچیدہ نوعیت کے بحرانوں سے مل کر نمٹ سکیں۔