علی گیلانی کی بھارتی پولیس کی طرف سے حریت رہنماؤں اورکارکنان کےمحاصرے کی شدید مذمت
26 فروری 2016 (12:33)
0

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی پولیس کی طرف سے حریت رہنماؤں اور کارکنان کے محاصرے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے بھارتی محاصرے کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کو آگے بڑھانے کیلئے حریت رہنماؤں اور عوام کے عزم کو دبایا نہیں جا سکتا۔