وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایجنٹس کے علاوہ ان کے پس پردہ عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

پاسپورٹ ایجنٹس،ٹائوٹ مافیا کیخلاف ملک گیر کارروائی،110گرفتار
26 فروری 2016 (19:23)
0

پاسپورٹ ایجنٹس اور ٹائوٹ مافیا کے خلاف جاری ملک گیر کارروائی کے دوران ایک سو دس ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
ادھر' وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ان ایجنٹس کے علاوہ ان کے پس پردہ عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
انہوںنے امیگریشن اور پاسپورٹس کے ڈ ائریکٹر جنرل سے کہاہے کہ پاسپورٹ دفاتر کے باہر بیٹھے ایجنٹ مافیا کے خاتمے کے لئے ایک موثر طریقہ کار وضع کیا جائے۔